حیدرآباد،26مارچ(اعتمادنیوز)حیات نگر منڈل کے گنٹا پلی علاقے میں ایک انجینئرنگ سال دوم کے طالب علم نے چہارشنبہ کے روز کالج کی بلڈنگ سے چھلانگ کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق کریم نگر کی مقامی
سندھیانامی لڑکی اونتی انجینئرنگ کالج کی طالب علم تھی۔رپورٹ کے مطابق لڑکی نے کالج کی تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔کالج انتظامیہ نے سندھیا کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا،خودکشی کی وجہ نہیں معلوم ہوسکی ،والدین کا کہنا ہے کہ مالی پریشانی خودکشی کی وجہ ہوسکتی ہے۔